مینجمنٹ پے سکیل افسران کی بنیادی تنخواہوں میں 10فیصد اضافہ

0

اسلام آباد(امت نیوز) مینجمنٹ پے سکیل(ایم پی) کے افسران کی بنیادی تنخواہوں میں 10فیصد اضافہ کر دیاگیا ،ا یم پیI کی تنخواہ 27840،ایم پی IIکی 24840اور ایم پی III کی 22320روپے بڑھی،اسی تناسب سے ان کی دیگر مراعات میں بھی اضافہ کیا گیا ہے جبکہ مینجمنٹ پے سکیل میں کام کرنے والے ماہرین کی پرسنل سٹاف سبسڈی 12ہزار روپے ماہانہ سے بڑھاکر14ہزار روپے کر دی گئی ہے۔اس ضمن میں وزارت خزانہ نے مینجمنٹ پے سیل 2016کی جگہ مینجمنٹ پے سکیل 2017 کی بنیاد پر ان کیلئے نظرثانی شدہ بنیادی تنخواہوں کا نظام رائج کر دیا ہے۔وفاقی وزارت خزانہ کے حکم نامہ کے مطابق مینجمنٹ پے سکیل ون(ایم پی ون) کی بنیادی تنخواہ 1,36,720روپے سے بڑھاکر 1,64,560روپے کر دی گئی ہے ۔مینجمنٹ پے سکیل ٹو(ایم پی ٹو) کی بنیادی تنخواہ میں 24840 روپے اورپے سکیل تھری کی تنخواہ میں 22320 روپے اضافہ کیا گیا ہے ۔ مینجمنٹ پے سیل 2017کے لاگو ہوتے ہی ایڈہاک ریلیف الائونس50فیصد ختم ہوجائے گا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More