انٹر بینک میں ڈالر 4اوراوپن مارکیٹ میں25 پیسے سستا ہوگیا

0

کراچی(امت نیوز)انٹر بینک میں ڈالر 4 پیسے سستا ہو گیا،امریکی کرنسی 133 روپے 72 پیسے پر بند ہوئی۔ڈیلرز کے مطابق ڈالر کی قدر میں گزشتہ روز تھوڑا بہت اتار چڑھائو دیکھا گیا،دوران ٹریڈنگ امریکی کرنسی 133روپے 85پیسے کی سطح پر بھی آئی تاہم دن کے اختتام پر ڈالر فروخت کرنے والو ں کا پلڑا بھاری ہوا تو روپیہ مستحکم ہوگیا اور امریکی کرنسی 133روپے 72پیسے پر بند ہوئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 25پیسے کمی کیساتھ 134روپے کی سطح پر فروخت ہوتے دیکھا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More