اضافی بل وصولی پر کے الیکٹرک کو جواب کیلیے 2 ہفتے کی مہلت

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے ڈیجیٹل اسمارٹ میٹرز کے ذریعے اضافی بل وصول کرنے کے خلاف دائر درخواست پر کے الیکٹرک کو جواب داخل کرنے کے لیے 2 ہفتے کی مہلت دے دی۔جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواست کی سماعت کی۔عدالت میں نیپرا کی جانب سے پیش کردہ جواب میں موقف اختیار کیا گیا کہ اضافی یونٹ کے خلاف درخواست گزار کی شکایت پر کے الیکٹرک سے وضاحت مانگی گئی تھی، جس پر کے الیکٹرک نے کہا کہ درخواست گزار کی شکایت کا ازالہ کردیا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل در محمد شاہ کا کہنا تھا کہ نیپرا کا جواب گمراہ کن ہے۔کے الیکٹرک کے ڈیجیٹل میٹرز سم کے ذریعے آج بھی ہیڈ کوارٹر سے کنٹرول اور یونٹس بڑھائے جاتے ہیں۔کے الیکٹرک نے چند ماہ قبل 77ارب روپے کی اوور بلنگ کی ہے۔میگا کرپشن کی تحقیقات نیب کے سپرد کی جائے۔کراچی سے ڈیجیٹل میٹرز فوری ہٹانے کا حکم دیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More