کراچی پولیس چیف کے اچانک دورے میں سیکشن افسر سمیت 2 معطل

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے مختلف علاقوں اور 2 تھانوں کا اچانک دورہ کیا۔اس دوران ایک ایس ایچ او سمیت 16 اہلکاروں کو نقد انعامات دیے، جب کہ ٹریفک سیکشن افسر اور ہیڈ محرر کو معطل کردیا۔ڈاکٹر امیر شیخ صبح سویرے سہراب گوٹھ تھانے پہنچے۔لاک اپ میں ملزمان کی شکایات سنیں۔اپنے خرچ پر تمام ملزمان کو ناشتہ کرایا۔انہوں نے باوردی درست اور چوکس ڈیوٹی پر سہراب گوٹھ تھانے کے سنتری اور منشی سمیت 4اہلکاروں کو انعامات دیے، جب کہ بیرک کی صفائی نہ ہونے پر ہیڈ محرر معطل کرنے کا حکم دیا۔سپر ہائی وے پر بدانتظامی اور ون وےکی خلاف ورزی روکنے میں ناکامی پر ٹریفک پولیس کے سیکشن افسر گلزار ہجری کو معطل کردیا۔پولیس چیف نے شاہراہ پاکستان پر یوسف پلازہ تھانے کی گشت پر موجود پولیس موبائل کے باوردی درست اہلکاروں کو نقد انعامات دیئے۔جمشید کوارٹر تھانے کے رپورٹنگ روم کی بتیاں بند ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔اچھی کارکردگی اور وردی درست ہونے پر پولیس اہلکاروں، ایس ایچ او رضوان پٹیل اور مددگار 15کے اہلکاروں کو نقد انعامات دیئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More