پٹرول مقابلوں میں پاک فوج کی مسلسل چوتھی فتح

0

راولپنڈی (امت نیوز)پاک فوج کی ٹیم نے برطانیہ میں منعقدہ کیمبرین پٹرول مقابلہ جیت لیاہے ، اس مقابلے میں پاک فوج نے مسلسل چوتھی مرتبہ کامیابی حاصل کی ہے ۔آئی ایس پی آر سے جار ی بیان کے مطابق پاک فوج کی ٹیم نے کیمبرین پٹرول مقابلہ جیت لیا،پاک فوج نے مسلسل چوتھی بار یہ مقابلہ جیتا ہے ،کیمبرین پٹرول مقابلے میں پاک فوج کی 11رکنی ٹیم نے حصہ لیا، پاک فوج کی ٹیم میں نادرن لائٹ انفنٹری بٹالین کے جوان شامل تھے۔بیان کے مطابق ٹیم کو 48گھنٹے میں 25کلووزن کےساتھ 60کلومیٹر فاصلہ طے کرناتھاجو پاک فوج کی ٹیم نے کامیابی کے ساتھ طے کیا۔ برطانیہ میں8اکتوبر سے جاری مقابلے میں 31ممالک کی 134ٹیمیں شامل ہوئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More