نصیر آباد میں غیرت کے نام پر بھائی نے بہن سمیت 2 افراد کو قتل کردیا
کوئٹہ (نمائندہ خصوصی) نصیر آباد میں غیرت کے نام پر بھائی اپنی بہن سمیت 2 افراد کو قتل کرکے فرار ہوگیا۔ منجھو شوری پولیس کے مطابق واقعہ گوٹھ عبد الرحیم میں پیش آیا، جہاں ملزم حاکم علی نے سیاہ کاری کے شبہے میں فائرنگ کرکے اپنی بہن گل خاتون اور اسکے مبینہ آ شنا محمد اشرف کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔