شاہین ایئر کو سعودی سرمایہ کار نے خریدلیا

0

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی نجی فضائی کمپنی شاہین ایئر کو سعودی سرمایہ کار نے خرید لیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سعودی سرمایہ کار نے شاہین ایئر خرید لی ہے جب کہ نئی انتظامیہ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے ڈیڑھ ارب روپے کے واجبات کے حوالے سے مذاکرات کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے۔نئی انتظامیہ نے شاہین ایئر کے پرانے عملے کی جگہ نیا عملہ بھرتی کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے، سارے ملازم نئے نہیں ہوں گے بلکہ زیادہ تر پرانے ملازمین کو ہی ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ سابق ایڈیشنل سیکرٹری وزارت دفاع ایئروائس مارشل ریٹائرڈ نجم الاثر کو شاہین ایئر کا چیف آپریٹنگ آفیسر تعینات کردیا گیا اور ایئر کموڈور ریٹائرڈ طاہر محمود کو شاہین ایئر کا ڈائریکٹر انجینئرنگ تعینات کردیا گیا ہے۔شاہین ایئر لائن کے ہیڈ کوارٹر میں عملے کی بھرتی سمیت دیگر اہم امور کے لیے مشاورت بھی شروع ہوگئی ہے۔ نئی انتظامیہ جہازوں سے لےکر مسافروں میں شاہین ایئر لائن کا تاثر بہتر بنانے سے لے کر اچھی سروس اور وقت پر پروازوں کی آمدورفت کے حوالے سے اہم فیصلے کرنے پر غور کررہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More