مہنگائی کا طوفان غریب عوام کو نڈھال کرچکا-امان اللہ پراچہ
کراچی(پ ر)پاکستان مسلم الائنس کے چیئرمین امان اللہ خان پراچہ نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کا طوفان غریب اور متوسط طبقے کو نڈھال کرچکا ہے۔غریب عوام اگر متحد نہ ہوئے تو یہ نظام ہمارے بچوں سے روزگار بھی چھین لے گا۔یہ بات انہوں نے مختلف جماعتوں کے کارکنوں کی پی ایم اے میں شمولیت کے موقع پر کہی۔