عوام حقیقی تبدیلی چاہتے ہیں اہلحدیث یوتھ فورس
کراچی (پ ر) اہلحدیث یوتھ فورس سندھ کے صدر خالد محمود ادریس نے کہا ہے کہ عوام ملک میں حقیقی اور مدینہ والی تبدیلی چاہتے ہیں۔ بیرون ممالک میں حضرت عمر فاروقؓ کا سیکورٹی نظام برسوں سے نافذ ہے۔ ہمیں چاہئے کہ صحابہ کرام اور اہل بیت کے نقش قدم پر چل کر اپنی دنیاوی اور آخروی زندگی کو سنواریں۔ وہ مدرسہ عثمان بن عفان قیوم آباد میں کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔