عثمان خواجہ کی انجری آسٹریلیا کو بھاری پڑگئی

0

ابوظہبی(امت نیوز)آسٹریلیا کے اوپننگ بلے باز عثمان خواجہ انجری کے شکار ہوگئے جس کے باعث دوسری اننگز میں بیٹنگ کے لیے نہیں آئے۔پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں مزاحمت کرنے والے آسٹریلیا کے اوپننگ بلے باز عثمان خواجہ دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز انجری کا شکار ہوگئے جس کے باعث وہ دوسری اننگز میں بیٹنگ کے لیے نہ آسکے اور ان کی جگہ شان مارش نے ایرون فنچ کے ہمراہ اننگز کا آغاز کیا۔ذرائع کے مطابق عثمان خواجہ تیسرے روز کا کھیل شروع ہونے سے قبل فیلڈنگ ڈرلز کے دوران انجری کا شکار ہوگئے تھے۔ اسی روز کروائے جانے والے سکین میں یہ بات سامنے آئی کہ انہیں آپریشن کروانے کی ضرورت پیش آسکتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More