اسحاق ڈار کی سیاسی پناہ کی درخواست دینے کی تردید

0

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی جانب سے برطانیہ میں سیاسی پناہ کیلئے درخواست کی خاندانی ذرائع نے تردید کردی ۔ جب کہ خبرچلی تھی کہ اسحاق ڈار نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست کردی اور انہوں نے ہوم آفس میں اپنے میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی دکھائے ، پاسپورٹ کی منسوخی کے بعد شہریت بھی واضح کی ہے ۔اور ہوم آفس اہلکار کے ساتھ تصویر بھی بنوائی ۔ان کے خاندانی ذرائع نے سیاسی پناہ لینے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ اسحاق ڈار نے ایسی کوئی درخواست نہیں دی بلکہ وہ ویزے کی توسیع کے لئے ہوم آ فس گئے تھے اور میڈیکل ریکارڈ بھی جمع کرایا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More