پی پی 27 – دوبارہ گنتی میں بھی ن لیگ کامیاب

0

دھریالہ جالپ(نمائندہ امت) پی پی 27 ضمنی الیکشن میں دوبارہ گنتی پر ایک بار پھر (ن)لیگ کے حاجی ناصر کامیاب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق 14 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں پی پی 27جہلم 3(تحصیل پنڈدادنخان)سے (ن)لیگی امیدوار حاجی ناصر 656ووٹوں سے کامیاب ہوئے تو پی ٹی آئی امیدوار راجہ شاہنواز نے الیکشن کمیشن کو دوبارہ گنتی کی درخواست دی جسے منظور کر لیا گیا اور 16اکتوبر سے لے کر گزشتہ روز 19اکتوبر صبح 11بجے تک تمام 239 پولنگ اسٹیشنز، پوسٹل بیلٹ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹوں کی گنتی مکمل ہوئی اور ایک بار پھر مسلم لیگ ن کے حاجی ناصر للہ 61139ووٹ لے کر 438ووٹوں سے کامیاب ہوگئےجبکہ تحریک انصاف کے راجہ شاہ نواز نے 60701 ووٹ حاصل کئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More