دہشت گردوں کو علاج فراہمی کیس میں مکمل جے آئی ٹی رپورٹ طلب

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دہشت گردوں کو علاج و معالجے کی فراہمی سے متعلق کیس میں جے آئی ٹی انچارج کو مکمل رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔سماعت پر ملزمان انیس قائم خانی، رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل، میئر کراچی وسیم اختر، رؤف صدیقی اور عثمان معظم پیش ہوئے۔عدالتی طلبی کے باوجود محکمہ داخلہ کی جانب سے مکمل جے آئی ٹی پیش نہیں کی جاسکی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر مکمل جے آئی ٹی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے متحدہ رہنماؤں کے خلاف لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی اور ٹریفک میں خلل ڈالنے سے متعلق مقدمہ میں گواہ پولیس اہلکار کی عدم حاضری پر سماعت 2 ہفتوں کے لئے ملتوی کردی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More