کے الیکٹرک کیخلاف تحقیقات کیلیے جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے۔حافظ نعیم

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے مطالبہ کیا ہے کہ کے الیکٹرک کی لوٹ مار، عوام پر مظالم، کمپنی کو حکومتوں اور سیاسی جماعتوں کی طرف سے ہونیوالی سرپرستی سمیت دیگر معاملات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کیا اور کے الیکٹرک کو قومی تحویل میں لیا جائے۔وزیراعظم عمران خان کمیشن کے قیام میں کردار ادا کریں۔انہوں نے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس میں چیف جسٹس ثاقب نثار سے اپیل کی ہے کہ جماعت اسلامی کی دائر درخواست کی شنوائی کی جائے۔ٹیرف میں اضافہ قبول نہیں کیا جائے گا۔سالانہ 40 ارب منافع کمانے والا ادارہ جو عوام کو کوئی سہولت نہیں دے رہا۔اس کے نرخوں میں اضافے کیا جواز ہے ۔انہوں نے کہا کہ جسٹس (ر) وجیہہ الدین کہہ چکے ہیں کہ ابراج گروپ پی ٹی آئی کو فنڈ دیتا ہے ۔اس لیے تحریک انصاف کے الیکٹرک کے خلاف کوئی بات نہیں کررہی ہے۔ان کی اس بات کی پی ٹیآئی نے کبھی وضاحت یا تردید نہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More