فیکٹری میں سلنڈر پھٹنے سے 7 ملازم جھلس گئے

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کورنگی میں واقع فیکٹری میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 7ملازم جھلس کر زخمی ہو گئے جن میں سے 3افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ۔تفصیلات کے مطابق صنعتی ایریا سیکٹر 27پلاٹ نمبر 74پر فیکٹری میں الیکٹرک پینل بنانے کے دوران واقعہ پیش آیا ۔دھماکے کی آواز اتنی شدید تھی کہ علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور اطلاع ملتے ہی پولیس رینجرز اور امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ۔زخمی ہونے والے 45سالہ جمیل ولد خانو،30سالہ خسو،55سالہ طارق،18سالہ سعود ولد اویس ،19سالہ ضیا،25سالہ حنیف اور 29سالہ ملازم کو اسپتال منتقل کردیا ۔پولیس کے مطابق 3زخمیوں میں خسو،طارق اور سعود کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جو کہ 95فیصد جھلس چکے ہیں ۔واقعہ کی تفتیش کی جارہی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More