ماڈل ٹائون کیس-شریف برادران کی طلبی کیلئے درخواست دائر
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان عوامی تحریک نے نواز شریف اور شہبازشریف کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں بلانے کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے دائر درخواست میں نوازشریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز، رانا ثناء اللہ، خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، پرویزرشید، عابد شیر علی، چوہدری نثار، توقیر شاہ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں لاہورہائی کورٹ اورٹرائل کورٹ کا فریقین کو عدالت میں نہ بلانے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے اور استدعا کی گئی ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ماڈل ٹاوٴن سے رکاوٹیں ہٹانے کے لئے طاقت کا استعمال کیا، اس موقع پر 10 معصوم لوگوں کی جانیں لی گئیں، سپریم کورٹ فریقین کو طلب کرنے کا حکم صادر کرے۔