سعودی علما اور امارات نے سعودی فیصلوں کی حمایت کردی
ابوظہبی/ ریاض (امت نیوز) متحدہ عرب امارات اور سعودی علما نے صحافی جمال خشوگی کے معاملے پر سعودی عرب کے بادشاہ کے فیصلوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر ایجنسی ڈبلیو اے ایم کے مطابق امارات نے صحافی جمال خشوگی کے معاملے پر سعودی عرب کے بادشاہ کے فیصلوں کو سراہتے ہوئے اس کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔سعودی عرب کے علما کی سینئر کونسل نے بادشاہ کے فیصلوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے نتیجے میں شریعت کی رو سے سب کو انصاف مل گیا ہے۔