طالبان نے تاجکستان سے قندوز آنیوالی بجلی لائن اڑا دی

0

کابل(امت نیوز)افغانستان میں الیکشن کے موقع پر طالبان نے تاجکستان سے قندوز آنے والی بجلی کی لائن اڑا دی ،جس کے باعث شہر برقی رو سے محروم ہو گیا۔اس کے نتیجے میں ووٹنگ کے لئے استعمال ہونے والا بائیو میٹرک نظام بھی متاثر ہوا۔ بجلی حکام کے مطابق علاقے میں حکومتی فورسز اور طالبان کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ حالات کنٹرول میں آنے پر بحالی کا کام شروع کیا جائے گا۔بغلان میں بھی بجلی کا بحران رہا ،جبکہ طالبان نے بادغیس میں ٹیلی کام نیٹ ورک بند کرا دیا۔صرف گورنر ہائوس میں فون کی سہولت موجود تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More