رشوت خوری سے تنگ رکشہ ڈرائیور کا اقدام خودسوزی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شارع فیصل پر ٹریفک پولیس کی رشوت خوری سے تنگ رکشہ ڈرائیور خالد ولد یوسف نے پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگالی ،تاہم موقع پر موجود شہریوں نے اسے جلنے سے بچا کرنجی اسپتال منتقل کردیا ،جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے ۔دوسری جانب آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے واقعہ کا نوٹس لیکر تحقیقات کا حکم دیدیا۔ ایس ایچ او پیر شبیر حیدر کا کہنا ہے کہ رکشہ ڈرائیور نے بیان دیا ہے کہ ٹریفک پولیس کا اے ایس آئی حنیف نے رشوت نہ دینے پر چالان کاٹا، جبکہ آئے روز وہ رشوت کا مطالبہ کرتا ہے اور نہ دینے پر چالان کاٹتا ہے ،جس پر اس نے یہ قدم اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ رکشہ ڈرائیور ماڈل کالونی کا رہائشی ہے ۔ تحفظات کے باوجود غلط اقدام پر اس کیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔