متنازعہ ڈیموں کے معائنے کیلئے پاکستان کا بھارت کو خط

0

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی انڈس واٹر کمشنر نے دریائے چناب پر بنانے جانے والے متنازعہ ڈیمز کے تفصیلی معائنے کے لیے بھارت کو ایک اور خط لکھ دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانی انڈس واٹر کمشنر سید مہرعلی شاہ نے بھارتی انڈس واٹر کمشنر پی کے سکسینا سے پہلے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور دو ماہ قبل لاہور میں ہونے والے مذاکرات کے بعد ایجنڈے کے تحت دریائے چناب پر بگلیہار ڈیم سمیت دیگر متنازع آبی منصوبوں کے معائنے کے لیے پاکستانی ٹیم کے دورے کی بات کی۔ مگر بھارت کی طرف سے وہی پرانی روایت ’’میں نہ مانو‘‘کی رٹ، برقرار رہی کہ ابھی معائنہ نہیں کرا سکتے۔ بھارت میں 20 سال کے بعد پنچایتی الیکشن ہو رہے ہیں جن کا بہانہ بناکر بھارت نے پاکستانی ٹیم کو بھارت آکر معائنے سے روک دیا ہے۔بھارت کی طرف سے مثبت جواب نہ ملنے پر پاکستانی انڈس واٹر کمشنر نے اس حوالے سے خط بھی لکھ دیا، خط گزشتہ جمعرات کو بھارت بھجوایا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ کے تحت بھارت پاکستان کے دریاؤں پر بنانے جانے والے ڈیمز کا تفصیلی معائنہ کرائے۔پاکستان نے بھارت سے مزید متنازعہ آبی منصوبوں کا ڈیٹا بھی مانگا تھا جو بھارت نے فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ پاکستان اس مسئلے پر بھی بھارت سے دو ٹوک بات کرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More