خالی کردہ 3 نشستوں پر آج کامیابی پی ٹی آئی کیلئے چیلنج

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صدر عارف علوی ، سندھ اور خیبر پختون کے گورنروں کے اپنی نشستوں سے مستعفی ہونے کی وجہ سے خالی ہونے والی3نشستوں پر ضمنی الیکشن اتوار کو ہوں گے ۔صدر بننے سے قبل تحریک انصاف کے ٹکٹ پر عارف علوی این اے 247 کراچی سے رکن قومی اسمبلی ،عمران اسماعیل پی ایس 111 کراچی سےرکن سندھ اسمبلی،شاہ فرمان پی کے71 سےرکن خیبر پختون اسمبلی منتخب ہوئے تھے ۔تینوں حلقوں پر مجموعی طورپر 32امیدوار میدان میں ہیں ۔14اکتو کے ضمنی الیکشن میں وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران کی خالی کردہ 4 میں سے2نشستیں گنوانے کے بعد پی ٹی آئی کیلئے اپنی جیتی ہوئی تینوں نشستوں پر کامیابی چیلنج بن چکی ہے۔ا نتشار و مایوسی کی شکار متحدہ پاکستان وپاکستان سرزمین پارٹی کیلئے 14اکتوبر کےضمنی انتخابات کی طرح آج کا چناؤ بھی کڑا امتحان بنا ہوا ہے ۔پولنگ سے قبل ہفتہ کی شب ہی پاک فوج کے جوانوں،پولیس اہلکاروں نے متعلقہ پولنگ اسٹیشنز کا کنٹرول سنبھال لیاہے ۔ضمنی انتخابات میں اوورسیز پاکستانی ووٹ کاسٹ نہیں کرسکیں گے ۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 14 اکتوبر کے ضمنی انتخابات میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے استعمال کی اجازت پائلٹ منصوبہ کےتحت دی گئی تھی ۔جن 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات ہورہے ہیں ،اس کے حوالے سے اوورسیز پاکستانیوں کے ڈیٹا پر کام نہیں ہوا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ تینوں حلقوں کیلئے ضا بطہ اخلاق و سیکورٹی کے انتظامات بھی عام انتخابات جیسے کئے گئے ہیں۔فوج کے جوانوں کو متعلقہ پولنگ اسٹیشنز کے اندر مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیا رات حاصل ہوں گے۔کسی بھی ووٹر وغیرہ کو موبائل فون پولنگ اسٹیشن لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی ۔این اے 247کراچی میں مجموعی طور پر 12امیدوار مد مقابل ہیں۔پی ٹی آئی نے آفتاب حسین صدیقی، ایم کیو ایم نے صادق افتخار، پی پی پی نے ٹی وی اداکار قیصر نظامانی ، پی ایس پی نے ڈپٹی میئر کے ایم سی ارشد وہرا، سنی تحریک نے علی نواب کو ٹکٹ دیا ہے۔یہاں 7آزاد امیدوار بھی میدان میں ہیں۔اس حلقہ میں ووٹرز کی تعداد 5لاکھ 43ہزار 464 ہے اور ان میں سےخو اتین ووٹرز 2لاکھ 49 ہزار 251اور مرد ووٹرز 2لاکھ 94 ہزار 713 ہیں ۔یہ حلقہ کلفٹن ،ڈیفنس ، صدر، برنس روڈ، پاکستان چوک، رنچھوڑ لائن، پر مشتمل ہے ۔یہاں تنظیمی اور سیاسی طورپر منتشر متحدہ پاکستان اور بلند دبانگ دعوےکرنے والے پی ایس پی سربراہ مصطفی کمال کیلئے کڑا امتحان ہیں ۔ اسی حلقے میں ہی آنے والے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 111 میں 15امیدوار میدان میں ہیں۔پی ٹی آئی کے شہزاد قریشی ، متحدہ پاکستان کے جہانزیب مغل، پی پی پی کے محمد فیاض پیرزادہ ، پی ایس پی کے یاسر الدین ، ٹی ایل پی کے سکندر بھی شامل ہیں۔ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 78 ہزار 221 ہے ،ان میں مرد ووٹرز کی تعداد 94ہزار 351اور خواتین ووٹر کی تعداد 83ہزار 870ہے۔ضمنی الیکشن کے حوالے سے کراچی کے مقابلے میں خیبر پختون اسمبلی کے حلقہ پی کے 71 کو زیادہ اہمیت دی جاری ہے۔یہاں 5 امیدوار ہیں ،تاہم اصل مقابلہ پی ٹی آئی کے ذوالفقاور خان اور اے این پی کے صلاح الدین کے درمیان ہے ۔حلقے کی تمام اپوزیشن جماعتیں اے این پی کے امیدوا ر کی حمایت کر چکے ہیں۔ پی کے 71 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار 426 ہے ۔ان میں مردووٹرز کی تعداد 79 ہزار 276 جبکہ خوا تین ووٹرز کی تعداد 53 ہزار 150ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More