ٹی ٹوئنٹی درجہ بندی میں پاکستان کو بھارت سے خطرہ

0

میں آئی سی سی کی انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی درجہ بندی میں پاکستان کو بھارت سے شدید خطرات لاحق ہیں۔ پہلی پوزیشن کی مضبوطی کیلئے 24 اکتوبر سے شروع ہونے والی تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز میں آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کو ہرصورت کلین سوئپ کامیابی درکار ہوگی۔ دوسری جانب پاکستان اور آسٹریلیا کی سیریز کے اختتام کے فوری کے بعد نومبر سے ویسٹ انڈیز کیخلاف بلیو شرٹس رینکنگ دوسری سے پہلی پوزیشن کا سفر کریگا۔ پاکستان کے برعکس اگر بھارت بڑے مارجنوں سے کالی آندھی کو تین صفر سے اپنے اکھاڑے میں کچل دیتا ہے تو نمبر ون پوزیشن آنے کی پوزیشن پر آجائے گا۔ اس غیر یقینی صورتحال کے باعث کرکٹ پر پیسہ لگانے والے جواریوں کی بھی دونوں سیریز غیر معمولی دلچسپی دیکھی جارہی ہے۔ جبکہ بکیوں کی جانب سے بھارتی ٹیم کی کلین سوئپ یقینی اور پاکستان کی دو ایک سے فتح کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ادھر ٹی ٹوئنٹی مقابلے کیلئے پاک آسٹریلیا اسکواڈ تیار ہوگئے ہیں۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت ورلڈکپ مہم سے قبل تینوں فارمیٹ میں نمبر ون ٹیم کی حثیت سے 2019کا افتتاح کرنا چاہتا ہے۔اس وقت بھارت ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے پر مٖصروف جہاں کلین سوئپ کامیابی سے بھارتی ٹیم ون ڈے میں انگلینڈ کی ٹاپ پوزیشن ہتھیانے کی کوشش کریگی۔ ٹیسٹ میں پہلے ہی بھارت نمبر ون پوزیشن حاصل کرچکا ہے۔ اب ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کی پہلی پوزیشن پر نظریں گاڑ دی ہیں۔ یہ بھارت کیلئے آسان نہیں لیکن ناممکن بھی نہیں۔ پاکستان کو اپنی پوزیشن مضبوط بنانے کیلئے کم ازکم آسٹریلیا کو تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کرنا ہوگی۔ جس سے پاکستان کی ریٹنگ مزید 136تک جاسکتی ہے۔ یہ پاکستان کے کیلئے سہنری موقع ہے کہ کمزور آسٹریلوی ٹیم میں مکمل سبقت جمائے رکھے۔ ایک میچ میں بھی شکست پاکستان کو آئندہ ماہ دوسری پوزیشن کا مزہ چکھنا پڑ سکتا ہے کیونکہ نومبر کے پہلے ہی ہفتے میں ویسٹ انڈیز کے خلاف بھارت تین ٹی 20 میچوں کی میزبانی کریگا۔ جہاں تین صفر سے شکست دینا بھارت کیلئے کوئی بڑی بات نہیں ہوگی۔ بھارت پہلے ہی ون ڈے اور ٹیسٹ میں کیریبین ٹیم کا حشر نشر کرچکا ہے۔ جبکہ باقی کسر ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں نکل کر پہلی پوزیشن پانے کا فرق ہے۔ تاہم پاکستان آسٹریلیا کے بعد نومبر کے پہلے ہفتے میں کیویز سے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلی گی۔ لیکن کیویز کینگروز ٹیم کے برعکس زیادہ مضبوط ہے۔ لہذا کلین سوئپ کے امکانات انتہائی کم ہوسکتے ہیں۔ اسی مہینے آسٹریلیا بھارت کی ٹی ٹوئنٹی میچز کی میزبانی کرے گا۔ جہاں تین میچز کھیلے جائیں گے۔ ان میچز کے باعث یہ کہنا مشکل ہوگیا ہے کہ 2019 کے آغاز میں کون سے ٹیم نمبر ون ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی حثیت سے جلوہ گر ہوگی۔اس صوتحال پر بھارتی بکیوں نے بھی بڑا مال بنانے کا پلان بھی تیار کر رکھا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی بکیوں کو اس بات سے آگاہ کردیا گیا ہے کہ پاکستان سے نمبر ون پوزیشن چھینے کیلئے بھارت کی جیت اور پاکستان کی شکست پر زیادہ سے زیادہ پیسہ لگایا جائے۔ شارجہ میں موجود بھارتی بکی جوکہ افغان لیگ میں سٹہ لگانے پر مصروف ہیں اب پاک آسٹریلیا کے میچ پر پیسہ لگانے کیلئے سرگرم ہیں۔ بکیوں کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ پاکستان آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کلین سوئپ نہیں کرے گا۔ پاکستان کو ابتدائی دو میچز میں کامیابی ملے گی۔ جبکہ تیسرے میچ میں ہلکہ ہاتھ رکھنے کیلئے پاکستان بڑے کھلاڑیوں کو آرام کا موقع فراہم کرے گا۔ جبکہ آئندہ ماہ بھارت ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کلین سوئپ کرے گا۔ دوسری جانب پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ خراب پرفارمنس کی وجہ سے محمد عامر کو ٹیم سے ڈراپ کرتے ہوئے نوجوان فاسٹ بالر وقاص مقصود کو پہلی بار ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ٹی 20 اسکواڈ کا حصہ بننے والے دیگر کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد، محمد حفیظ، صاحبزادہ فرحان اور بابر اعظم شامل ہیں۔ جبکہ شعیب ملک کے ساتھ آصف علی، حسین طلعت اور شاداب خان بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی، عثمان شنواری، حسن علی، فہیم اشرف اور عماد وسیم بھی سیریز میں قومی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ 3 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا مقابلہ 24 اکتوبر کو ابوظبی جبکہ باقی دونوں میچز 26 اور 28 اکتوبر کو دبئی میں کھیلے جائیں گے۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More