اسٹیل مل – 6 اہم عہدوں پر چہیتے تعینات – 3 کی ایل پی آر انکیشمنٹ میں تبدیل

0

کراچی (رپورٹ ایس ایم انوار) تین برس سے بند پاکستان اسٹیل مل میں ٹرانسفر پوسٹنگ کا کھیل جاری ہے۔ قائم مقام پرنسپل ایگزیکٹیو آفیسر نصرت اسلام بٹ نے اہم انتظامی پوسٹوں پر نہ صرف من پسند افسران لگا دیئے بلکہ تین چہیتوں کی LPR کو انکیشمنٹ کرنے کی فرمائش بھی پوری کر دی حالانکہ ریویو بورڈ LPR منظور کر چکا ہے۔ گزشتہ روز ورکنگ ارینجمنٹ کے عنوان سے جاری ہونے والے پانچ میمورنڈم نمبر No. Admn (Org)/Misc-300(C) 2018/862/63/64/65/66کے مطابق انچارج کوک اوون بیٹری A-DCEحامد حسین کو میرٹ کے برخلاف انچارج BMR & Eاور سیکریٹری ECMبنایا گیا ہے۔ یہ سیٹ 11اکتوبر 2018ء کو ڈپٹی چیف انجینئر افضال مہندی کی ریٹائرمنٹ سے خالی ہوئی تھی جبکہ ایس ای رجب علی کو انچارج کوک اوون بیٹری کا چارج دیتے ہوئے A-GMپروڈکشن ڈائریکٹوریٹ کو رپورٹ کرنے کہا گیا ہے، اسی طرح SEاحمد طارق کو انجینئرنگ کنٹریکٹ ڈیپارٹمنٹ کا انچارج بنایا گیا یہ سیٹ 6-10-18کو ڈپٹی چیف انجینئر یوسف میاں کی ریٹائرمنٹ سے خالی ہوئی تھی۔ میمورنڈم نمبر 863کے مطابق سینٹرل مینٹینس ڈیپارٹمنٹ کے سیکشن MERS کے سفارشی انچارج ڈپٹی چیف انجینئر اعجاز احمد عباسی کو ترقی دے کر پورے CMEکا انچارج بنا دیا گیا ہے، جبکہ یہ GMکی پوسٹ ہے۔ میمورنڈم نمبر 864کے مطابق انچارج PP&Cڈپٹی چیف انجینئر شہاب الدین کو ایڈمنسٹریشن اینڈ پرسونل میں ٹرانسفر کرتے ہوئے انچارج اے اینڈ پی ڈائریکٹوریٹ بنا دیا گیا ہے یاد رہے کہ موصوف LPRپر گھر بیٹھے تھے تاہم ان کی LPRکو انکیشمنٹ کر کے اس اہم عہدے سے نواز دیا گیا۔ جبکہ اس پوسٹ پر موجود ڈپٹی چیف انجینئر شمس الحق کو PP&Cمیں ٹرانسفر کر دیا گیا ہے۔ میمورنڈم 866کے مطابق شمس الحق کے پاس HWTڈائریکٹوریٹ کا چارج برقرار رہے گا۔ میمورنڈیم نمبر 865کے مطابق انچارج اکاؤنسٹ ڈپٹی چیف انجینئر عبدالغنی بھٹو کوانچارج پروڈکشن ڈائریکٹوریٹ کے عہدے سے بھی نواز دیا گیا جبکہ ان پاس چیف ایگزیکٹیو (PSFCL)کا بھی عہدہ موجود ہے۔ انچارج پروڈکشن کی یہ پوسٹ 17اکتوبر 2018ء کو A-GMعارف افروز کی ریٹائرمنٹ سے خالی ہوئی تھی۔ ادھر ایگزیکٹیو کمیٹی مینجمنٹ ECMکے گزشتہ اجلاس میں کمیٹی کے سربراہ اور قائم مقام پرنسپل ایگزیکٹیو آفیسر ٹیکنیکل سروسز نصرت اسلام بٹ نے اپنے تین چہیتے افسران جن میں لاء ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی منیجر راؤ محمد سرفراز خان PNo,213748 تھرمل پاور پلانٹ کے ڈپٹی منیجر محمد رؤف PNO, 172367اور پاور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک (PDN)ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی منیجر عبدالرزاق شامل ہیں، ان کی LPRکو انکیشمنٹ کرنے کی منظوری دے دی ہے، جبکہ اسٹیل مل کا ری ویو بورڈ ان تینوں افسران کی LPRمنظور کر چکا ہے۔ ذریعے کا کہنا ہے کہ انکیشمنٹ کے ذریعے مذکورہ افسران کو فی کس 10سے 11لاکھ روپے کا فائدہ پہنچایا گیا، واضح رہے کہ پاکستان اسٹیل مل کے تمام پیداواری کارخانے گزشتہ تین سال سے بند ہیں اور ادارے میں ہر طرح کی صنعتی و تجارتی سرگرمیاں تقریباً معطل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More