سکھر – محراب پور میں تالہ توڑ گروہ 9 دکانوں کا صفایا کر گیا

0

سکھر / محراب پور(نمائندہ امت) سکھر ۔ محراب پور میں تالا توڑ گروہ 9 دکانوں کا صفایا کرگیا۔ نقدی، لاکھوں کے پرائز بانڈ اور قیمتی زرعی ادویات کے پیکٹ چرا کر فرار ہوگئے۔ واقعے کیخلاف تاجروں نے احتجاج کرتے ہوئے شیٹر ڈاؤن ہڑتال کی تفصیلات کے مطابق سکھر میں ہفتہ اور اتوار کی رات تھانہ بی سیکشن کے چند گز کے فاصلہ پر الیکٹرونکس مارکیٹ میں واقع مصطفائی الیکٹرونکس شاپ اور آصف ٹریڈرز کی دکانوں سے نامعلوم چور تالے توڑ کر دونوں دکانوں سے مبینہ طور پر 10لاکھ نقدی اور لاکھوں روپے کے پرائز بانڈ لے گئے ذرائع کے مطابق اتوار کی صبح مالکان نے تھانہ بی سیکشن پر اطلاع دی جسکے باوجود پولیس نے پہنچے میں تاخیر کی اور ٹال مٹول سے کام لینے پر تاجروں نے گھنٹہ گھر چوک ٹائروں کو نذرآتش کرکے پولیس کے خلاف احتجاج کیا اور الیکٹرونکس مارکیٹ میں شیٹرڈان ہٹرتال کی تھانہ بی سیکشن کی حدود میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہریوں اور تاجروں نے اپنے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ کا عملہ اکثر وبیشتر ڈیوٹی پر موجود نہیں ہوتا ۔ ایس ایس پی سکھر نے پیش آنے والے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر بی سیکشن عملے کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا جبکہ S,H,Oسے باز پرس اور چوری میں ملوث افراد کو 48گھنٹے میں گرفتار کرکے رقم کی برامدگی کی ہدایت دی تاہم پولیس ذرائع کے مطابق چنددنوں قبل تھانہ بی سیکشن سے ایک پولیس اہکار کی موٹر سائیکل کی چوری سمیت دیگر دکانوں سے چوری ہونے اور بندروڈ پر مہران پلازہ کے فلیٹ سے ڈاکٹر داس کی ایک کروڑو سے زائد کی ہونے والی چوری کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور نہ ہی رقم کی بر آمدگی کی گئی بلکہ بلا جواز شہریوں کو ناکہ بندی پرتنگ کرکے مبینہ طور پران سے رقم وصول کرکے پیٹرول ڈالٹے ہیں اور دستاویز کی تھانہ سے تصد یق کرانے NOCکے لیے بھاری رقمیں وصول کیئے جانے کی بھی اطلاع ہے۔نامعلوم چوروں نے کورٹ پر واقع عبدالغفار سرگانی عابد سرگانی کھاد اور زرعی دوائیوں کی تین دکانوں کے تالے توڑ کر دکانوں میں موجودنقدی کے ساتھ قمیتی سامان زرعی دوائی کے پیکٹ بھی لے کر فرار ہوگئے چوری کی دوسری کارروائی بالانی شہر کے مین اسٹاپ نیشنل ہائی وے پر واقع ابراہم نانگور نظر ہالیپوٹو رمضان اعوان اور ذوالفقار نانگور کی دکانوں میں ہوئی جہاں چوروں نے چاردکانوں کی چھتیں اکھاڑ کر دکانوں میں موجود نقدی چراکر فرار ہوگئے آئے روز ضلع کے مختلف شہروں میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے عوام میں تشویش پائی جاتی ہے جس پر سیاسی سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے اعلیٰ حکام سے چوروں اور ر ہزنوں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More