بلدیہ کے عوام کو قبضہ مافیا-پانی چوروں سے نجات دلاؤں گا-فیصل واوڈا
کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے اپنے حلقہ انتخاب رشید آباد میں 6 مختلف تقریبات میں پروگرامات میں شرکت کی ۔قبائلی مشران کی جانب سے استقبالیہ تقریب سے خطاب میں عوامی شکایات پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ کرکٹ گراونڈ پر قبضہ کسی صورت نہیں ہونے دیا جائے گا، میرا مقصد علاقے میں کرکٹ، فٹبال اور دیگر کھیلوں کو فروغ دینا ہے، نوجوان اسپورٹس کی وجہ سے منشیات و دیگر کئی برائیوں سے دور رہتے ہیں، علاقے میں پانی کی شدید قلت ہے، دیرینہ مسئلے کے حل کیلئے پوری کوشش کر رہا ہوں، انشااللہ جلد مسئلہ حل کرکے عوام کو پانی کی قلت سے نجات دلاؤں گا، جبکہ پانی چوروں کیخلاف میری جہدوجہد جاری رہے گی۔ اس موقع پر ایم پی اے ملک شہزاد اعوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجھے بلدیہ کے مسائل کا بخوبی اندازہ ہے، بجلی، پانی اور سیوریج کے مسائل ہماری ترجیحات میں شامل ہیں، عوام کے تعاون سے ان چیلنجز سے نجات ملے گی۔ اس موقع پر وفاق وزیر نے بلدیہ کے عوام کیساتھ اپنی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔