منی لانڈرنگ روکنے کیلئے قومی بچت اسکیمیںپرکشش بنانے کی تجویز
اسلام آباد( محمد فیضان ) منی لانڈرنگ روکنے کیلئے قومی بچت اسکیموں کوپرکشش بنانے کی تجویزدی گئی ہے،جبکہ ادارے کومکمل مالی اختیارات کے ساتھ خود مختار ادارہ بنانے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق مرکزقومی بچت میں بد عنوانیوں،بدا نتظامی اور خرابیوں کی نشاندہی اوران کےخاتمے کے حوالے سے بنائی گئی خصوصی کمیٹی نے تجویز دی ہے کہ قومی بچت میں سرمایہ کاری کی سکیموں کو بیرون ملک بالخصوص مشرق وسطیٰ اور خلیجی ممالک میں بسنے والے پا کستا نیوں کیلئے پرکشش بنایا جا ئے تاکہ ہنڈی اور حوالہ کی حو صلہ شکنی ہو سکے۔کمیٹی نے قومی بچت کی سکیموں میں عوام کی بڑھتی سرمایہ کاری اور ا نتظامی کمزوریوں و خرابیوں کے پیش نظر دنیا میں قومی بچت کی تنظیموں میں جاری بہترین پریکٹس کے تنا ظر میں سفارش کی ہے کہ قومی بچت ڈا ئریکٹوریٹ کو مکمل مالی اور ا نتظامی ا ختیارات دے کر ایک خو دمختار ا دارہ بنایا جا ئے جس کو وزا رت خزانہ کے بجا ئے ایک خودمختا ر بورڈ آف گورنرز چلا ئے۔ اس بورڈ آف گورنرز میں وزارت خزانہ سے کو ئی ممبر نہ لیا جا ئے تا کہ بورڈ آف گورنر محتا ط فیصلوں کے ساتھ سرمایہ کاری میں رسک کو کم سے کم سطح پر رکھ سکے بورڈ آف گورنر میں پبلک پرا ئیوئٹ سیکٹرز سے پیشہ ور مالیاتی ماہرین کو شامل کیاجا ئے ۔کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ بورڈ آف گورنرز کو جواب دہ بنانے کیلئے انٹرنل آڈٹ کو ضروری قرار دیا جائے اس کے ساتھ ہی ادارے کا مو ثر ایکسٹر نل آڈٹ کرانے کی تجویزبھی دی گئی ہے ۔کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ جدید تراکیب کا ا ستعمال کرتے ہو ئے مالیاتی ا نتظام کو پیشہ ورانہ خطوط پر استوار کرنے سمیت مقدمات کا ڈیٹا اپ ڈیٹ کیا جا ئے ۔کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ ادارے میں انتظا می شکایات اور کا رکردگی جانچنے کا مو ثرنظام بنایا جا ئے تاکہ ا دارے کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں قومی بچت کے کئی عالمی اداروں اور قوانین کے حوالے بھی دئیے ہیں۔کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ اداورے کو مکمل طور پر کمپیٹو را ئزڈ کرنے میں اندرونی طور پر مز احمت دیکھنے میں آئی ہے اس لیے 2004 سے آج تک ادارے کو مکمل کمپیوٹرا ئزڈ نہیں کیا جا سکا ۔کمیٹی نے تجویز دی ہے کہ قومی بچت کی تما م سطحوں پر تنظیم نو کی جا ئے، اسے جدید ا نتظامی ا صولوں میں ڈھا لا جا ئے اس کے نظام کی مکمل آٹو میشن کی جا ئے اور ملک بھر میں قومی بچت میں سرمایہ کاری کرنے والے صارفین اے ٹی ایم سے کیش نکلوانے کی آن لا ئن سہولت فراہم کی جائے ۔کمیٹی سابق سیکرٹری خزا نہ عبدالواجد رانا کی سربراہی میں قائم کی گئی تھی اوراس میں سابق وفاقی سیکرٹریز ایس ایم طاہراور شاہد رشید سمیت سابق ایڈیشنل آڈیٹر جنرل اور ڈائریکٹر جنرل نیشنل سیونگ محمد ا یوب خان ترین ،احمد اویس پیرزادہ اور وقار احمد شامل تھے۔ کمیٹی مرکز قومی بچت کے خلاف عوامی شکایات میں ا ضا فے کے باعث قائم کی گئی تھی جبکہ یہاں ا نتہا ئی اہم بات یہ ہے کہ اس وقت قومی بچت کے پاس عوام کے 3 ہزار ارب روپے سے زیا دہ کی رقم پڑی ہو ئی ہے۔کمیٹی کی رپورٹ وزارت خزانہ کو بھی بھجوا ئی گئی ہے اور ان سے اس پر را ئے مانگ لی گئی ہے۔