مچھ میں آپریشن ردالفساد کے دوران کالعدم تنظیم کا دہشتگرد ہلاک

0

کوئٹہ(نمائندہ خصوصی) ایف سی نے مچھ میں آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشتگرد کو ہلاک کرکے بھاری اسلحہ اورگولہ بارود برآمد کر لیا ۔ ترجمان کے مطابق گانی پیرا میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کا دہشتگرد مارا گیاجبکہ اسکے ٹھکانے سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔جس میں 4عدد ایس ایم جیز، 6عدد رائفلز، مواصلاتی آلات ،دوربین،آئی ای ڈیز ریموٹ، پسٹل، 23میگزین اور سینکڑوں راؤنڈز شامل ہیں۔دریں اثنا خاران کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے لیویز تھانہ پر دستی بم سے حملہ کردیا ۔پولیس حکام کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More