امریکہ – یورپی یونین نے سعودی وضاحت مسترد کردی

0

واشنگٹن ؍ انقرہ ؍ریاض(امت نیوز)صحافی جمال خشوگی کی ہلاکت کے بارے میں سعودیہ کی بیان کردہ کہانی پر دنیا بھر میں شکوک کا اظہار کیا ہے ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ و یورپی یونین کی قیادت نے صحافی جمال خشوگی کے معاملہ پر سعودی عرب کی تحقیقات کو نا قابل اعتبار قرار دیتے ہوئے پورا سچ لانے کا مطالبہ کیا ہے۔جرمنی نے سعودی عرب جیسے ممالک کو ہتھیاروں کی فروخت پر سوالات اٹھا دیے ہیں ۔کویت کی وزارت خارجہ نے خشوگی معاملے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب کے بادشاہ کے فیصلوں کا خیر مقدم کیا ہے۔ایمنسٹی انٹر نیشنل نے سعودی عرب سے خشوگی کی لاش کی حوالگی کا مطالبہ کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات کے پیش نظر ری پبلکن پارٹی کی انتخابی مہم کیلئے نیواڈا میں موجود امریکہ کے صدر ٹرمپ نے جمال خشوگی معاملے پر یوٹرن لیتے ہوئے سعودی وضاحت کو نا قابل اعتبار قرار دیا جسے وہ ایک روز پہلے ہی قابل اعتبار قرار دے چکے ہیں ۔میڈیا سے گفتگو اور سعودی صحافی خشوگی کے اخبار واشنگٹن پوسٹ کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ جواب ملنے تک میں مطمئن نہیں ہوں گا ۔ یقینی طور پر اس معاملے میں جھوٹ سے بھی کام لیا جا رہا ہے ۔میں جلد ہی سعودی ولی عہد سے بات کروں گا ۔ممکن ہے کہ وہ صحافی کے قتل سے لاعلم ہوں۔ہم جاننا چاہتے ہیں کہ سعودی صحافی کے ساتھ کیا ہوا تھا ۔ اب تک میری انتظامیہ میں شامل کسی فرد نے سعودی قونصلیٹ میں خشوگی پر ہونے والے مظالم کی آڈیو کیسٹ سنی ہے اور نہ ہی اس کے اقتباسات ہمیں ملے ہیں ۔جرمنی نے خشوگی قتل کے معاملے پر وضاحت کو نا کافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب جیسے ممالک کو ہتھیاروں کی فروخت پر سوالات اٹھائے ہیں ۔فرانس،یورپی یونین نے معاملے کی باریک بینی سے تفتیش کا مطالبہ کیا ہے ۔جرمن چانسلر اینجلا مرکیل اور جرمن وزیر خارجہ ہیکو ماز و فرانسیسی وزیر خارجہ جین یویس لی ڈرائن نے مشترکہ بیان میں سعودی عرب کی وضاحت کو نا کافی قرار دیتے ہوئے مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔جرمن وزیر خارجہ نے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت پر بھی سوالات اٹھائے ہیں ۔برطانیہ کی وزیر بریگزٹ ڈومینک راب کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی وضاحت کسی طورپر قابل اعتبار نہیں ہے ۔کینیڈ کی وزیر خارجہ کرسٹیا فری لینڈ نے ریاض کے موقف کو تسلسل اور ساکھ سے عاری قرار دیا ہے۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ سما حدید نے سعودی عرب سےصحافی جمال خشوگی کی میت کی فوری حوالگی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ لاش کا طبی تجزیہ کیا جائے۔ سعودیہ کی فراہم کردہ تفصیل قابل اعتبار نہیں ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More