این ایف سی ایوارڈ کے حصے میں کمی کی مخالفت کرینگے- بلوچستان حکومت
کوئٹہ(نمائندہ خصوصی)بلوچستان حکومت نے این ایف سی ایوارڈ کے حصے میں کمی کرنے کے فیصلے کی مخالفت کریں گے۔ بلوچستان تاریخ کے بد ترین مالی بحران سے دوچار ہے اگر شیئر پر کٹ لگ گیا تو صورتحال مزید گھمبیر ہو جائے گی بلوچستان کے مالی بحران غربت، پسماندگی اور رقبے کو بھی مد نظر رکھتے ہوئے وفاق خصوصی پیکج کا اعلان کریں انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق بلوچستان میں وفاق کی جانب سے این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کا شیئر کم کرنے کے فیصلے کی مخالفت اور اپنے حصہ سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔