مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر پاکستان کا اظہار تشویش
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں شہریوں کی شہادت پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فورسز نے پلوامہ میں حاملہ خاتون کو شہید کردیا اور پلوامہ میں خاتون کی شہادت کے 15 گھنٹے بعد صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی، پلوامہ میں کرفیو نافذ ہے اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔