بحران کے باعث منگلا سے پانی کااخراج۔ پن بجلی کی پیداوار مکمل بند

0

اسلام آباد(آن لائن)منگلا پاور ہاؤس سے پن بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کردی گئی جبکہ ارسا نے منگلا ڈیم سے پانی کا اخراج بھی بند کردیا ہے۔ ڈائریکٹر آپریشنز ارسا کے مطابق پنجاب کی جانب سے پانی کی کم طلب کے باعث منگلا سے پانی کی فراہمی بند کی گئی ہے ۔گندم کی کاشت شروع ہونے پر پنجاب کو پانی کی فراہمی شروع کردی جائے گی۔ حکام کے مطابق اس وقت دریاؤں میں پانی کا بہاو انتہائی کم ہے اور گندم کی فصل تک پانی کی فراہمی بند رہے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More