ٹنڈو آدم میں رشوت کے عوض منشیات۔فحاشی کے اڈے چلنے لگے
ٹنڈو آدم (نمائندہ امت) رشوت کے عیوض ٹنڈوآدم میں منشیات فحاشی کے اڈے چلنے لگے۔ دھت نوجوان ریلوے اسٹیشن شاہراہوں پر مٹرگشت کرتے نظر آتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم شہر میں منشیات گٹکا اور جسم فروشی کے اڈے قائم ہیں۔ پولیس اہکار مبینہ رشوت وصولی کرتے ہیں رات کے اوقات میں شاہراہوں اور ہوٹلوں پر نشے کے عادی نوجوان گدا گری کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ چرس اور کچھی شراپ کے نشے میں دھت نوجوان ریلوے اسٹیشن اور شاہراہوں پر مٹرگشت کرتے رھتے ہیں پولیس کی تمام ترکا روائیوں کے باوجود شہر میں غیر ملکی اور ملکی گٹکا بھی کھلے عام فروخت ہورہا ہے ۔