جعلی ڈگریوں کی فروخت کے الزام میں ملتان کا سرکاری اسکول کا ٹیچر گرفتار

0

ملتان(امت نیوز)جامعہ کراچی کی جعلی ڈگریوں کی فروخت کے الزام میں ملتان کے سرکاری اسکول کا ٹیچر گرفتار کرلیاگیا۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق گورنمنٹ ہائی اسکول بلند پور کے ٹیچر محمد نواز پر 3 لاکھ روپے کے عوض ایک لڑکی کو بی اے کی جعلی ڈگری دینے کا الزام ہے۔ حکام نے بتایا کہ دوران تحقیقات ملزم نے 4 افراد کو بی اے اور ایل ایل بی کی ڈگریاں دینے کا بھی اعتراف کیا۔حکام کے مطابق ملزم کو جامعہ کراچی کے عملے کے بعض افراد ڈگریاں فراہم کرتے ہیں، جنہیں وہ فروخت کردیتا ہے۔ ملزم کا 7روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرکے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More