ڈی ایچ اےفراڈ کیس کےمرکزی کردار کی گرفتاری کا حکم
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )سپریم کورٹ نے ڈی ایچ اے لاہور فراڈ کیس میں مرکزی کردار مراد ارشد کی ضمانت خارج کردی اور ملزم کو نیب ریفرنس میں فوری گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے ڈی ایچ اے لاہور فراڈ کیس کی سماعت کی،نیب نے عدالت کو بتایا کہ ڈی ایچ اے سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میں 15ارب کا فراڈ ہوا۔ چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ بظاہرنیب کی کارروائی میں کوئی بدنیتی نہیں لگتی۔کیس میں مرکزی کردار حماد اور مراد ارشد ہیں،عدالت نے مراد ارشد کی ضمانت خارج کردی اور ملزم کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔