رینجرز ہیڈ کوارٹر میں چہلم شہدائےکربلا سے متعلق سیکورٹی پلان جائزہ اجلاس
کراچی (اسٹاف رپورٹر) چہلم شہدائے کربلا سے متعلق سیکورٹی پلان کا جائزہ اجلاس ڈی جی رینجرزمیجر جنرل محمد سعید کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں آئی جی ، کمشنر کراچی، اے آئی جی کراچی، پولیس ، رینجرز اور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ چہلم کے دوران مجالس اور جلوسوں سمیت حساس تنصیبات کی سیکورٹی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ اجلاس میں زور دیا گیا کہ سندھ حکومت کے احکامات کی روشنی میں مروجہ قوانین اور ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کرائی جائے اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امن و امان کی بہتری کیلئے مرتب حکمت عملی کا بھی ازسرنوجائزہ لیااور عوام سے اپیل کی گئی کہ صوبے میں امن ا مان قائم رکھنے کے لیےقانون اور ضابطہ اخلا ق کی پاسداری کریں اور سیکورٹی اداروں سے بھر پور تعاون کرتے ہوئے شرپسند عناصر کی فوری اطلاع رینجرزاہلکار، رینجرز ہیلپ لائن1101پر، رینجرز مدد گار واٹس ایپ نمبر 03162369996پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔