نثار مورائی کی میڈیکل رپورٹ پیش کرنے کا حکم

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی میں کروڑوں روپےکی کرپشن اورغیرقانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس میں چیف میڈیکل افسرجیل اسپتال کو نثارمورائی سےمتعلق مکمل رپورٹ پیش کرنےکا حکم دیتے ہوئےسماعت8نومبر تک ملتوی کردی ہے۔پیر کے روز احتساب عدالت میں سماعت کے موقع پر سلطان قمر صدیقی سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے ۔ سماعت کے موقع پر نثار مورائی کو پیش نہیں کیا جاسکا ، جیل حکام کی جانب سے نثار مورائی کی بیماری سے متعلق جیل ڈاکٹر کا لیٹرپیش کیا گیا ۔ جیل حکام کا کہنا تھا کہ نثار مورائی کی طبیعت کی خرابی کےباعث پیش نہیں کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More