ریلوے کی مال برداری صلاحیت بڑھانے کیلئے فریٹ ٹاسک فورس تشکیل
اسلام آباد(نمائندہ امت) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے کی مال برداری کی صلاحیت میں اضافے کے لیے فریٹ ٹاسک فورس تشکیل دے دی ہے،جس کا سربراہ آفتاب اکبر کو مقرر کیا گیا ہے۔ترجمان ریلوے کے مطابق یہ ٹاسک فورس 9 افسران پر مشتمل ہوگی۔ٹاسک فورس کے سی ای او ریلوے سربراہ آفتاب اکبر ہوں گے۔ اس ٹاسک فورس کا مقصد فریٹ کو بہتر بنانا ہے۔فریٹ کے حجم کو بڑھانے کے لیے اور ریلوے خسارہ فوری کم کرنے کیلئے اقدام کئے جائیں گے۔