سرکاری محکموں کی کارکردگی پر اپوزیشن کی خیبرپختون اسمبلی میں تنقید
پشاور(نمائندہ خصوصی)خیبرپختون اسمبلی میں اپوزیشن اراکین نے سرکاری محکموں کی کارکردگی پر تنقیدکرتے ہوئے کہاہے کہ ناقص منصوبہ بندی کے باعث ترقیاتی کام التواء کاشکار ہیں اہم عہدوں پر فائزافسران اپنی ذمہ داریاں نہیں نبھارہے جسکے باعث عوام احساس محرومی کاشکار ہیں۔ بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈراکرم درانی ۔ ظفراعظم ۔میاں نثارگل کاکا خیل۔عنایت اللہ شاہدہ۔شگفتہ ملک۔ محمود بیٹنی نے محکموں پر شدیدتنقید کی ۔اپوزیشن اراکین نےکہا کہ ترقیاتی فنڈکااجراء بروقت نہیں ہو رہا دوارب کے منصوبوں کے لئے صرف لاکھوں روپے مختص کئے گئے ہیں۔اپوزیشن اراکین نے کہاکہ ترقیاتی فنڈ مخصوص حلقوں کو دئیے گئے ہیں صوبائی وزیر خزانہ تیمورسلیم جھگڑا نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ صوبائی آمدن کو بڑھانے کیلئے تجاویزطلب کی گئی ہیں اور اس مقصدکیلئے پارلیمانی کمیٹی بھی بنائی جاسکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ بی آرٹی پر تعمیراتی کام رواں سال دسمبرتک مکمل ہوجائے گا۔