پشاور میں ہائی پروفائی ویمنز والی بال ایونٹ کا اعلان

0

اسلام آباد (امت نیوز) پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی ویمن والی بال چیمپئن شپ (کل) 24 اکتوبر سے پشاور میں شروع ہوگی۔ پاکستان والی بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل انجینئر شاہ نعیم ظفر نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے دس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، پاکستان واپڈا، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پاکستان آرمی، پاکستان بورڈ، پاکستان پولیس اور آزاد جموں و کشمیر شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ سے ملک میں ویمن والی بال کھیل کو فروغ حاصل ہو گا۔ انہوں نے چیمپئن شپ کے انعقاد سے نئے ٹیلنٹ کے سامنے آنے کی توقع کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والی کھلاڑیوں کو قومی ٹیم کیلئے تربیتی کیمپ میں شامل کیا جائیگا۔ قومی ویمن والی بال چیمپئن شپ کیلئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیم کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے حمیدی ہال میں اختتام پذیر ہوچکا ہے۔ٹیم کے کوآرڈینیٹر عون عباس ہاشمی نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے 11 خواتین کھلاڑی حصہ لیا۔جن میں آمنہ ظفر، آسیہ نیازی، آمنہ نیازی، اقرائ، درخشاں، نازیہ ملک، ماریہ منیر، فرحانہ رمضان، معصومہ خان، مصباح حنا اور نیلم شہزادی شامل ہیں۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More