فیصل رضا عابدی کو رہا کیا جائے- حسن ظفر نقوی
کراچی (پ ر) معروف عالم دین اور خطیب علامہ حسن ظفر نقوی نے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں فوری طور پر رہا نہیں کیا گیا تو انصاف کی دعویدار حکومت کو بھاری قیمت ادا کرنی پڑیگی، جو الزام فیصل رضا عابدی پرلگایا گیا اس طرح کی باتیں تو پاکستان کے بڑے بڑے لیڈر، حکمران اور رہنما پہلے ہی کرچکے ہیں۔ لیکن حق وصداقت کی بات کرنے والے فیصل رضا عابدی ملک دشمنوں کو خوش کرنے کیلئے پابند سلاسل کیا گیا ہے۔