گرین لائن منصوبے کو فوری فعال کیا جائے-حافظ نعیم

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ گرین لائن بس منصوبے کی تعمیر میں مسلسل تاخیر اور اطراف سڑکوں کی خستہ حالی کے باعث شہری شدید مشکلات اور مسائل کا شکار ہیں۔وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی نااہلی اور ناقص کارکردگی کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے۔سرجانی تا گرومندر ٹریک کو فوری فعال کرنے نے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے۔ صوبائی حکومت بسوں کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ گرومندر سے آگے ٹریک کی تعمیر کو بھی جلد از جلد ممکن بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ منصوبے کا سنگ ِ بنیاد فروری 2016میں رکھا گیا تھا اور اسے ایک سال میں مکمل ہونا تھا، لیکن منصوبہ 2018میں بھی مکمل ہو تا نظر نہیں آرہا، جو افسوسناک ہے۔انہوں نے پنجاب چورنگی انڈر پاس کے بعد عوام بالائی گزر گاہ نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں۔فوری اوور ہیڈ برج تعمیر کیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More