سندھ میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں-وزیراعلیٰ

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔ حکومت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ یونٹ میں سرمایہ کاری کیلئے ون ونڈو سہولت فراہم کی ہے۔ا نہوں نے یہ بات ’’میڈ اِن پاکستان ود جرمن انجینئرنگ‘‘ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس کا اہتمام جرمن ۔ پاکستان چیمبر آف کامرس ااینڈ نڈسٹری (جی پی سی سی آئی) نے کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں جھمپیر اور گھارو میں وسیع ونڈ کوریڈور ہے جہاں سے 50ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے مگر ہم 20منصوبوں سے 1035 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں اورجو منصوبے تنصیب کے مراحل میں ہیں اُن سے مزید 200میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ میں کوئلے کے وسیع ذخائر ہیں اور ان کی کان کنی اور بجلی پیدا کرنے کے حوالے سے جرمن ماہرین نے فعال کردار ادا کیا ہے۔ ہم اسپیشل اکنامک زون قائم کررہے ہیں اور انہوں نے جرمن کمپنیوں کو دعوت دی کہ وہاں اپنی فیکٹریاں قائم کریں ۔ حکومت اس حوالے سے مکمل تعاون کرے گی۔وزیر اعلیٰ نے جی پی سی سی آئی کے صدر قاضی سجاد علی کی کانفرنس کے انعقاد کی کاوشوں کو سراہا۔اس موقع پر صوبائی وزیر انرجی امتیاز شیخ ،جرمن قونصل جنرل ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More