پاکستان کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی رکوائے-سیف اللہ خالد

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد نے کہا ہے کہ نظریاتی سیاست کی خاطر میدان میں آئے ہیں۔اسی نظریے کو رائج کرنے کی ضرورت ہے۔ ملک میں امن و سلامتی کا قیام اور معاشی استحکام بڑے مسائل ہیں،جنہیں ختم کرائیں گے۔پاکستان کشمیریوں کا وکیل ہونے کی بنا پر بھارت کی ریاستی دہشت گردی روکنے کے لیے مضبوط کردار ادا کریں۔ایم ایم ایل یوسیز کی سطح پر مضبوط تنظیمی ڈھانچہ قائم کرکے مروج سیاست کا رخ بدلے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ کراچی میں گلشن اقبال اور جامعہ ملیہ روڈ ملیر میں ملی مسلم لیگ کے ورکرز کنونشنز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقاریب سے سیکرٹری جنرل محمد یعقوب شیخ، جماعت الدعوۃ کراچی کے مسئول مفتی عبداللطیف، راشد علی، بلال حیدر، عثمان عسکری، افتخار احمد و دیگر نے بھی خطاب کیا۔سیف اللہ نے کہا کہ سیاست دانوں نے سیاست کا لفظ بدنام کردیا ہے۔ملی مسلم لیگ کو سازش کے تحت روکنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ کارکنان یوسیز کی سطح پر تنظیمی ڈھانچہ قائم کرکے بھرپور کردار ادا کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More