شاہ سلمان اور ولی عہد کی مقتول خشوگی کے بیٹے سے تعزیت
ریاض (امت نیوز) سعودی عرب کے شاہ عبداللہ اور ولی عہد محمد بن سلمان نے منحرف سعودی صحافی جمال خشوگی کی ہلاکت پر اس کے بیٹے سے تعزیت کی ہے۔ سعودی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں نے گزشتہ روز جمال خشوگی کے بیٹے کو فون کر کے اس سے تعزیت کی۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے جمال خشوگی کی حکومت پر تنقید کے باعث اس کے بیٹے صلاح خشوگی پر ایک برس سے ملک چھوڑنے پر پابندی لگا رکھی ہے۔