علیم خان نے پی ٹی آئی میں گروپس کا اعتراف کرلیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما صوبائی وزیر علیم خان نے کہا کہ ہر پارٹی میں گروپس ہوتے ہیں ، ہماری پارٹی میں بھی گروپس ہیں، ایسے گروپس کو ساتھ لے کر چلنا تب آسان ہوتا ہے جب آپ خود غیر جانبدار ہوں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم نے جتنے دن وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ کام کیا ، مجھے اندازہ ہو گیا کہ عثمان بزدار سب کو ساتھ لے کر چلنے والے انسان ہیں۔عثمان بزدار چونکہ حال ہی میں تحریک انصاف میں آئے تھے لہٰذا ان کی پارٹی کے اندر موجود کسی گروپ سے وابستگی نہیں تھی۔ علیم خان سے سوال کیا گیا کہ آپ کا گروپ کون سا ہے ؟ جہانگیر ترین والا یا شاہ محمود قریشی والا جس پر علیم خان نے کہا کہ میرا گروپ عمران خان والا ہے۔