سیف الرحمن کے فارم سے مزئد 3قطری گاڑیاں برآمد

0

اسلام آباد(خبر ایجنسیاں ) پولیس و کسٹم حکام نے سابق نواز لیگی سینیٹر سیف الرحمان کے فارم ہاوس ریڈکومل پر چھاپہ مار کر7کروڑ مالیت کی مزید 3نان کسٹم پیڈ قطری گاڑیاں برآمد کر لی ہیں ۔سیف الرحمان کے قبضے سے اب تک برآمد ہونے والےگاڑیوں کی تعداد اب 26تک جا پہنچی ہے۔ان گاڑیوں کی ملکیت کا دعویٰ قطری شہزادہ حماد بن جاسم نے کیا ہے۔قطری سفیر سقر بن مبارک کا کہنا ہے کہ سیف الرحمان کی فیکٹری سے برآمد ہونے والی 21 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں قطری حکمران خاندان کی ملکیت ہیں جنہیں شکار میں استعمال کیلئے قانونی طور پر پاکستان لایا گیا تھا ۔ریڈ ٹیکسٹائل مل کے ایک عہدیدارعرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ یہ گاڑیاں کبھی بھی قطری شہزادوں کے استعمال میں نہیں رہی ہیں البتہ یہ گاڑیاں سیف الرحمان اور ان کے آدمی ہی استعمال کرتے تھے۔کسٹم حکام نے سفارتخانے اور فیکٹری مالک کی جانب سے گاڑیوں کی درآمد یا ملکیت کا ثبوت پیش نہ کرنے پر انہیں ضبط کرکے کسٹم ہاؤس اسلام آباد منتقل کر دیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More