ایان علی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

0

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی کی بینکنگ کورٹ نے عدم پیشی پر ملزمہ ایان علی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔کرنسی اسمگلنگ کیس کی ملزمہ ماڈل گرل ایان علی آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئیں۔ماڈل گرل کے وکیل نے ایان علی کا میڈیکل سرٹیفکیٹ دکھا کر حاضری سے استثنیٰ مانگا لیکن عدالت نے استدعا مسترد کردی۔عدالت نے ملزمہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کس کی سماعت 10نومبر تک کےلئے ملتوی کردی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More