فیاض الحسن کرائے کے سپاہی کا کردار ادا کررہے ہیں۔مرتضی وہاب

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی مشیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب نے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کے سابق صدر آصف علی زرداری سے متعلق بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیاض الحسن کرائے کے سپاہی کا کردار ادا کررہے ہیں۔ آصف زرداری نے کبھی جھوٹ اور غیر سنجیدہ و غیر حقیقی کیسز کے سامنے ہار نہیں مانی۔انہوں نے کہا کہ فیاض الحسن کو زرداری کے نہیں بلکہ اپنی پارٹی کے سربراہ کی قسمت کے بارے میں فکرمند ہونا چاہیے۔سونامی نے مختصر وقت میں معاشرہ کو برباد کیا ہے۔عمران ن کی غریب دشمن پالیسیوں کے باعث عوام کا معیار زندگی ابتری کا شکار ہے ۔دریں اثنا صوبائی مشیر نے سی ایس ایس انفارمیشن گروپ کے نئے افسرا ن سے ملاقات میں کہا کہ اطلاعات کی بہم رسانی کے ساتھ تعلیمی شعور اجاگر کرنا میڈیا کی ذمہ داری ہے۔حکومت کے مثبت پہلوئوں کی طرف بھی میڈیا کی نظریں ہونی چاہئیں۔وفد نے سندھ حکومت کے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو سراہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More