عرس آج شروع-درگاہ شاہ لطیف بھٹائی کی سیکورٹی رینجرز کے حوالے

0

بھٹ شاہ (رپورٹ: گل حسن راجپوت) درگاہ شاہ عبداللطیف بھٹائی کا 3 روزہ عرس آج شروع ہو رہا ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کا الرٹ جاری کرنے کے بعد درگاہ کی سیکورٹی رینجرز کے سپرد کر دی گئی۔ جس کے بعد جوانوں نے فرائض سنبھال لئے۔ جبکہ فوج کو بھی اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے۔ درگاہ شاہ لطیف سمیت متعدد مقامات پر سرکاری اورغیر سرکاری اہم تقریبات کے مقامات سمیت شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر رینجرز اور پولیس کمانڈوز سیکورٹی پر تعینات کر دیئے گئے۔ ایس ایس پی مٹیاری سید زاہد حسین شاہ کا کہنا تھا کہ شاہ لطیف عرس کے موقع پر لاکھوں زائرین و عقیدتمندوں کی بھٹ شا ہ آمد ہوتی ہے ۔جن کی حفاظت و کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے پیش نظر سیکورٹی کو پانچ زونوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ ہر زون کی نگرانی ایس پی کریگا ،جبکہ عرس کے موقع پر تیس ڈی ایس پی اور 2865 پولیس کمانڈوز اور لیڈیز پولیس سمیت پاک رینجرز کے سیکڑوں جوان بھی سیکورٹی پر تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ کسی بھی ناخوشگوارواقعہ کے پیش نظر پاک آرمی کے جوانوں کو بھی بیک اپ میں رکھا گیا ہے ۔ ان کامزید کہنا تھا کہ رینجرز کے جوان پولیس کے شانہ بشانہ سیکورٹی پر مامور ہیں جنہوں نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں سمیت شہر کے اہم مقامات پر اسنیپ چیکنگ شروع کر رکھی ہے ، جبکہ عرس کی تمام تقریبات درگاہ شاہ لطیف کے احاطے شہر بھر سمیت دیگر پبلک مقامات پر سیکڑوں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرکے ان کی مانیٹرنگ کے لئے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ جہاں سے نگرانی کی جاری ہے جبکہ درگاہ شاہ لطیف سمیت شہر میں ہونے والی تقریبات کے مقامات پر واک تھرو گیٹ نصب کیے گئے ہیں اور ان احاطوں میں جانے والے افراد کو جامع تلاشی کے بعد اندر داخل ہونے کی اجازت دی جارہی ہے۔ 3 روزہ 275 واں عرس آج بھٹ شاہ میں شروع ہوگا۔ عرس کا افتتاح گورنر سندھ عمران اسماعیل مزار پر چادر چڑھا کر کرینگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More