چوری کی گیس سے چلنے والا بجلی گھر پکڑا گیا

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سوئی سدرن گیس کمپنی کی کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں اور بلوچستان میں کارروائیوں کے دوران 3گیس چور گرفتار کر لئے گئے ہیں ۔ترجمان ایس ایس جی سی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سوئی سدرن کی انسداد گیس چوری ٹیم نے نوابشاہ کے علاقے بھریا سٹی میں نجی بجلی گھر پکڑ لیا ۔ گلزار علی نامی ملزم مین گیس پائپ لائن سے گیس چوری کر کے30کے وی کے2ہیوی جنریٹرز کے ذریعے بجلی پیدا کرنے والا یونٹ چلا رہا تھا اور مقامی سطح پر لوگوں سے ماہوار بل وصول کر رہا تھا۔ملزم نے گیس کمپنی کے ایک اہلکار پر تشدد بھی کیا ۔اسے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے اور لوڈ کے حساب سے جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے ۔ ایس ایس جی کی ایک ٹیم نے اورنگی ٹاؤن کراچی میں چوری کی گیس سے ڈائنگ کاٹیج فیکٹری چلانے والا ملزم نعمت اللہ خان گرفتار کر لیا گیا ۔حیدرآباد و کوئٹہ میں3روز کے دوران 35جگہوں پر چھاپہ مار کر 30سے زائد غیر قانونی گھریلو کنکشنز کاٹے گئے ۔ربڑ پائپ سے میٹر کے ذریعے گیس چوری پر ایک ہوٹل مالک گرفتار کیا گیا۔کراچی میں سعیدآباد بلدیہ ٹاؤن، صدر، لائنز ایریا، اور فیڈرل بی ایریا جبکہ کوئٹہ میں سمنگلی روڈ پر چھاپے مارے گئے ۔حیدر آباد میں دوا سازکمپنی فرید احمد میڈیکوز پر چھاپہ مارا گیا جہاں مالکان میٹر ٹیمپرنگ سے چوری کی گیس سے بجلی پیدا کر رہے تھے۔ دوا ساز کمپنی کا کنکشن کاٹ دیا گیا ہے ۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج 4نےگیس چوری پر گرفتار ملزمان فہیم و سہیل کی ضمانت کی درخواست خارج کرتے ہوئے انہیں جیل بھیج دیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More